ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر تین سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر تین سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  پاکستان ریلویز نے عیدالاضحیٰ پر 3 سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا۔

عیدالاضحیٰ پر کراچی سے 2 جبکہ ایک عید سپیشل ٹرین کوئٹہ سے چلائی جائے گی، پہلی عید سپیشل ٹرین 14 جون کو ساڑھے 6 بجے کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہو گی اور ٹرین میں 1164 مسافر سفر کریں گے۔

دوسری عید سپیشل ٹرین 15 جون کو رات ساڑھے 9 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہو گی، اس ٹرین میں ایک ہزار 64 مسافر سفر کریں گے۔

پہلی سپیشل ٹرین میں تمام کوچز اکانومی کلاس ہوں گی اور دوسری سپیشل ٹرین میں 2 بزنس، 2 سٹینڈرڈ کلاس کے ساتھ تمام اکانومی کلاس کوچز لگائی جائیں گی۔ 
 

Ansa Awais

Content Writer