ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت پنجاب بھر میں خسرہ کیسز میں اضافہ ، ہلاکتوں کی تعداد 26ہو گئی

لاہور سمیت پنجاب بھر میں خسرہ کیسز میں اضافہ ، ہلاکتوں کی تعداد 26ہو گئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عظمت مجید: لاہور سمیت پنجاب بھر میں خسرہ کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے ، پنجاب  بھر میں خسرہ کے کنفرم مریضوں کی تعداد 3389تک پہنچ گئی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق    پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹوں میں خسرہ سے متاثرہ 2 بچے جاں بحق جبکہ    لاہور میں خسرہ سے متاثرہ ایک بچہ جاں بحق ہو گیا ۔
محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاہور میں خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی جبکہ صوبہ بھر میں جاں بحق بچوں کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ،محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز صوبہ بھر سےخسرہ کے 150 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں خسرہ کےمریضوں کی تعداد 3389تک پہنچ گئی  اور لاہور میں خسرہ کے 479 مریض رپورٹ ہوئے۔