لاہور کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار، شاہراہیں سکڑ گئیں

5 Jun, 2024 | 02:56 PM

سٹی 42 : لاہور کی مختلف شاہراہوں اور بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار ہونے کی وجہ سے شاہراہیں سکڑ گئیں ۔ 
شہر بھر کی مرکزی شاہراہیں تجاوزات کے باعث سکڑ گئی ہیں، جس کی وجہ سے آنے جانے والوں کو شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، دن کے اوقات میں شدید گرمی میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوتی ہیں ۔

 دوسری جانب مین ارود بازار میں تاجر برادری نے بھی فٹ پاتھ پر سٹال سجا لئے ہیں۔ ساتھ ہی سڑک کے درمیان کھڑی گاڑیوں سے بھی پارکنگ فیس وصول کی جانے لگی ۔ 
رش سے تنگ آئے شہریوں کا کہنا ہے کہ دوکاندار الگ سے سٹالز کراۓ پر لگواتے ہیں، متعلقہ انتظامیہ کے اہلکار بھی تجاوزات میں ملوث ہیں۔  شہریوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز سے تجاوزات کا نوٹس لیں ۔ 

مزیدخبریں