(درنایاب)شہر میں ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والے مزید سترہ پوانٹس کی نشاندہی ، ٹیپا اور ٹریفک پولیس کا جوائنٹ سروے مکمل کرلیا گیا ، ٹیپا نے وزیراعلی سے پوائنٹس کلئیرنس اور ری ماڈلنگ کیلئے دو ارب سے زائد فنڈز مانگ لئے ۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سمری وزیراعلی کو ارسال کردی ہے ۔ شہر میں سترہ پوائنٹس میں اڈا پلاٹ کھوکھر چوک ، باگڑیاں، خیابان امین جنکشن ، جمال چوک جوہر ٹاون ، غازی روڈ کالج چوک ، مل چوک سندر ، محمد علی چوک ، گرین ایپل چوک ، ملتان چونگی شامل ہیں ۔
نقشہ سٹاپ، دبئی چوک ، کچی کوٹھی چوک ، منٹگمری روڈ چوک شامل ہیں ۔ بٹ چوک ، ایل او ایس فیروز پور روڈ چوک کو بھی ری ماڈلنگ پلان میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ ٹیپا نے سروے مکمل کرکے رپورٹ ڈی جی ایل ڈی اے کو پیش کی تھی ۔ رواں مالی سال کے بجٹ میں سکیم کو شامل کرنے اور دو ارب سے زائد فنڈز کی منظوری دینے کی استدعا بھی کی گئی ہے ۔