سٹی 42 : لاہور میں چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے احسن اقدام کیا گیا ہے۔
لاہور میں 3 سکولوں کو ارلی مارننگ سکول کا درجہ دے دیا گیا، گورنمنٹ ہائی سکول ملتان روڈ ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اصلاح معاشرہ شادباغ میں ارلی مارننگ کلاس ہوگی، اس کے علاوہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ایمپریس روڈ میں بھی ارلی مارننگ کلاس لگائی جائے گی ۔ بچے کلاسز لینے کے بعد فیکٹری یا ورکشاپ میں کام پر جاسکیں گے۔
ارلی مارننگ سکول صبح ساڑھے 7 بجے لگا کریں گے، ارلی مارننگ سکول میں چھٹی ساڑھے 10 بجے ہوگی۔ بچوں کو پڑھانے والے اساتذہ کو 18 ہزار روپے ماہانہ دیا جائے گا۔ بچوں کو کتابیں،یونیفارم اور اسٹیشنری سکول ایجوکیشن فراہم کرے گا ۔