ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محمد عامر اس سال بہترین کارکردگی دکھائیں گے ،سلیم ملک

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹی20 ورلڈکپ میں واپسی پر سابق کپتان سلیم ملک  کا ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ  اُمید ہے وہ  اس سال بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹی20 ورلڈکپ میں واپسی پر سابق کپتان سلیم ملک  کا ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ  اُمید ہے وہ  اس سال بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

یاد رہے کہ    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر  ریٹائرمنٹ واپس لینے کے 4 سال کے طویل عرصےکے بعد قومی ٹیم میں واپس آئے ہیں، وہ سال 2009 میں ورلڈکپ جیتنے والی قومی ٹیم کے رکن تھے۔

فاسٹ بولر کے حوالے سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہنگامہ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک کا کہنا تھاکہ محمد عامر نے ہر قسم کی کرکٹ کھیلی ہوئی ہے اور باقی سب بالر سے یہ اچھا بھی کھیلتے ہیں اور ہمیں اُمید ہے کہ اس سال یہ بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

یاد رہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر نے آخری مرتبہ 2020ء میں پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف اولڈ ٹریفرڈ میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔ محمد عامر نے 50 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 59 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ اُنہوں  نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے دوران اب تک 36 ٹیسٹ میچز میں 119 اور 61 ون ڈے میچز میں 81 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی طرف سے آخری ٹیسٹ میچ جنوبی افریقا کے خلاف 2019ء اور آخری ون ڈے میچ سری لنکا کے خلاف 2019ء میں ہی کھیلا تھا۔

واضح رہے کہ  15 رکنی سکواڈ میں حارث رؤف ، عثمان خان، صائم ایوب ، محمد رضوان ، فخرزمان ،شاداب خان ، اعظم خان ، عماد وسیم ، افتخار احمد ، ابرار احمد ، عباس آفریدی، محمد عامر ، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ ٹیم متوازن ہے جس میں تجربہ کار اور نوجوان کرکٹرز شامل ہیں، فاسٹ بولر حارث رؤف فٹ ہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ان کا کردار بہت اہم ہوگا۔

 پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے میں شامل ہے، گروپ اے کی دیگر ٹیمیں انڈیا، آئرلینڈ ، کینیڈا اور امریکہ ہیں، پاکستان اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکہ کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ 9 جون کو نیویارک میں کھیلا جائے گا، پاکستان اور کینیڈا 11جون کو مدمقابل ہونگے، 16 جون کو پاکستان آخری گروپ میچ آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔