ڈالر کی قدر میں کمی

5 Jun, 2024 | 12:29 PM

Ansa Awais

سٹی42 : ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

 انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کی کمی ہوئی ۔ڈالر 278.30 سے کم ہوکر 278.25 روپے کا ہوگیا۔گزشتہ روز  انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 59 پر بند ہوا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزکاروباری ہفتے کے دوسرے دن اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوکر 279.59 روپے کا ہوا تھا جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں یورو 1.35 روپے   مہنگا ہوکر 303.50روپے پر آگیا، برطانوی پاؤنڈ 1.99 روپے مہنگا ہوکر 356.57 روپے کا ہوگیا ، یو اے ای درہم 75.98 روپے پر برقرار رہا  اور  سعودی ریال بھی اوپن مارکیٹ میں 74.20 روپے پر برقرار رہا ہے۔

مزیدخبریں