ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیٹ ویو میں ٹھنڈی ہوا کا جھونکا؛ تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی تجویز

Budget 2024 Pakistan, wage irais, city42, Federal Budget Pakistan,آئندہ وفاقی بجٹ میں تنخواہوں میں 15 یا 20 فیصد اضافے کی ابتدائی تجویز دی گئی ہے۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  آئندہ وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں  20 فیصد اضافے کی ابتدائی تجویز دی گئی ہے۔ 

وزارت خزانہ کے ذرائع کا بتانا ہے کہ بیوروکریسی کی موناٹائزیشن پالیسی میں 40 ہزار سے 60 ہزار روپے اضافے کی تجویز  کی گئی ہے۔گریڈ 20 تک کے افسران کے لیے موناٹائزیشن 65 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 5 ہزار روپے، گریڈ 21 کے افسران کے لیے 75 ہزار روپے موناٹائزیشن پالیسی کو بڑھا کر 1 لاکھ 20 ہزار روپےاور  گریڈ 22 کے افسر کو ملنے والی موناٹائزیشن 95 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 55 ہزار روپے کی تجویز زیر غور ہے۔ 1 سے 22 گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ سے تقریباً 80 ارب روپے کا امپیکٹ آئے گا۔

ذرائع کے مطابق   1 سے 16 اسکیل کے ملازمین کو 18 سو روپے کنوینس الاؤنس اور 1500 روپے میڈیکل الاؤنس مل رہا ہے جبکہ 1 سے 16 گریڈ کے ملازمین کیلئے  میڈیکل اور کنوینس الاؤنس میں 200 فیصد اضافے کا مطالبہ ہے۔  17 اور 18 گریڈ کے افسران کو اس وقت 5 ہزار روپے کنوینس الاؤنس مل رہا ہے جبکہ 17 سے 18 گریڈ کے لیے بھی کنوینس الاؤنس میں 200 فیصد اضافے کی ابتدائی تجویز ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ1 سے 16 اسکیل کے ملازمین کو 2021 اور 2022 میں 25 اور 15 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس ملا تھا، صوبوں اور وفاق کے ملازمین کا تنخواہوں میں فرق کم کرنے کے لیے ڈسپیریٹی الاؤنس جاری رکھنے کی بھی تجویز ہے۔ 

یاد رہے کہ  تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کی تجاویز ابتدائی مراحل میں ہیں، حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم وزارت خزانہ اور کابینہ کی مشاورت سے کریں گے۔