عابد چودھری: کیمپ جیل کاایک اورقیدی ہلاک ہوگیا ۔ قیدی کو ہسپتال منتقل کیاگیامگر جان بچ نا سکی ۔
ہلاک قیدی خلیل کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیامگر جانبر نہ ہوسکا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ 61سالہ خلیل کے خلاف تھانہ سبزہ زار میں مقدمہ درج تھا۔پولیس نےضروری کارروائی کےبعدلاش مردہ خانہ منتقل کردی ہے ۔
پولیس کے مطابق متوفی کی موت کی وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ سے کیا جائے گا ۔
کیمپ جیل کا قیدی دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا
5 Jun, 2024 | 12:06 PM