ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورہائیکورٹ کا مردہ مرغیاں بیچنے والی دکانیں مستقل طور پر سیل کرنے کا حکم

لاہورہائیکورٹ کا مردہ مرغیاں بیچنے والی دکانیں مستقل طور پر سیل کرنے کا حکم
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے ٹولنٹن مارکیٹ میں مردہ مرغیاں بیچنے والی دکانوں کو مستقل طور پر سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کیس کا تحریری حکم جاری کردیا۔تحریری حکم کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ٹولنٹن مارکیٹ میں بہت زیادہ تعداد میں مردہ مرغیاں تلف کیں۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہےکہ ٹولنٹن مارکیٹ کا کچرا کہاں تلف ہوتا ہے تفتیش کرکے رپورٹ دی جائے جب کہ عدالت نے مارکیٹ میں صفائی ستھرائی سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی۔عدالت نے پی ایچ اے سرکاری پارکس کی لوکل کمیٹیز کے ساتھ مل کر دیکھ بھال سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔

اس کے علاوہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم درخواستوں پر مزید سماعت 7 جون کو کریں گے.
 

Ansa Awais

Content Writer