بجلی چوری مہم میں لیسکو کی کارکردگی ناقص قرار،حکومت نےلیسکو چیف کو مراسلہ بھجوا دیا

5 Jun, 2024 | 11:43 AM

شاہد ندیم سپرا : بجلی چوری مہم کے دوران لیسکو کی کارکردگی ناقص قرار ،حکومت نے ناقص کارکردگی پر لیسکو چیف کو مراسلہ بھجوا دیا ۔
محکمہ نے وزارت پاور ڈویژن کولیسکو کی ناقص کارکردگی سے آگاہ کیا اور سیکرٹری پاور ڈویژن ،جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن کو مراسلہ بھجوا دیا ۔
مراسلہ بھجوانے اور حکومت کی مکمل سپورٹ کے باوجود بجلی چوری نہیں روکی گئی۔ستمبر سے شروع ہونے والی بجلی چوری مہم کے مثبت نتائج نہیں ملے ، اب  لیسکو کے اعلیٰ افسران مہم میں بہتری کے لئے کام کریں گے ۔
 واضح رہے کہ 2 روز قبل وزیراعلی مریم نواز نے بھی بجلی چوری پر اجلاس طلب کیا تھا ۔اجلاس میں لیسکو سمیت دیگر تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تھا ۔

 
 
 
 

مزیدخبریں