آل راؤنڈر عماد وسیم امریکا کیخلاف میچ سے آؤٹ

5 Jun, 2024 | 09:37 AM

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوکر ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے آؤٹ ہوگئے۔

آل راؤنڈر کی عدم دستیابی کی تصدیق کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ عماد وسیم سائیڈ اسٹرین کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ پہلا میچ نہیں کھیل پائیں گے۔

 بابراعظم کا کہنا تھا کہ عماد وسیم پہلا میچ نہیں کھیلیں گے مگر پرامید ہیں کہ وہ پاکستانی ٹیم کے بقیہ میچز میں دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں پہلا میچ امریکا کیخلاف 6 جون کو کھیلے گی۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان اسکواڈ اِن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، بابر اعظم (کپتان)، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان جبکہ ٹیم میں کوئی ٹریولنگ ریزرو کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

 پندرہ کھلاڑیوں میں ابرار احمد، اعظم خان، محمد عباس آفریدی، صائم ایوب اور عثمان خان کوپہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیے منتخب کیا گیا ہےجبکہ محمد عامر اور عماد وسیم نے آخری بار 2016 اور 2021 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلا تھا، دیگر آٹھ کھلاڑیوں نے 2022 میں آسٹریلیا میں منعقدہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لیا تھا۔

 پاکستان ٹیم کے گروپ میچز کے شیڈول کے مطابق  6 جون کو امریکہ، ڈیلاس میں،  9جون کو بھارت، نیویارک میں،  11 جون کو  کینیڈا، نیویارک جبکہ   16 جون کو آئرلینڈ، لاڈرہیل  میں کھیلا جائے گا۔
 

مزیدخبریں