(علی ساہی) بزرگ قیدیوں کیلئے عید سے قبل بڑی خوشخبری ،سزا میں کمی اور رہائی کیلئے سمری تیار کر لی گئی ۔
اس حوالے سے سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے سینٹرل جیل لاہور کا دورہ کیا۔بزرگ اور خواتین قیدیوں کیلئے عید سے قبل بڑی خوشخبری یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قیدیوں کی سزا میں کمی اور رہائی کیلئے سمری تیار کی گئی ہے ۔سمری منظوری کیلئے عید سے قبل کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی ۔
دو تہائی سزا مکمل کرنے والے 70 سال سے زائد عمر کے مرد اور 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی مستفید ہوں گی ۔