سٹی42: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے قطر کے سفیر علی بن مبارک الخاطر نے ان کے دفتر میں ملاقات کی،صدر مسلم لیگ ن محمد نوازشریف بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع، لیبر فورس کے فراہمی پرتبادلہ خیال،پنجاب اور قطر کے درمیان اقتصادی تعلقات فروغ کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
قطر کے سفیر کی پاکستان نے ہنر مند افرادی قوت کی تعریف کی۔ انہوں نے ،پنجاب سے سکلڈ لیبر فورس کی بھرتی میں اضافے میں دلچسپی کااظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔