بی جے پی کی 240 نشستیں؛   کیا نریندر مودی تیسری مرتبہ وزیر اعظم بن جائیں گے؟

5 Jun, 2024 | 01:18 AM

سٹی42: بھارت کے لوک سبھا الیکشن میں  ہندوتوا کی پرچارک بھارتیہ جنتا پارٹی کو گزشتہ الیکشن میں جیتی ہوئی 63 نشستوں پر شکست ہو گئی ہے اور اس کے ہاتھ   240 نشستیں آئی ہیں تاہم یہ کہا جا رہا ہے کہ بی جے پی بعض دوسری جماعتوں کی مدد سے  لوک سبھا میں  272 ارکان کی سادہ اکثریت حاصل کر لے گی۔

آج شب ووٹوں کی گنتی کے نتائج سامنے آنے کے بعد نریندر مودی کی زیرقیادت بی جے پی تیسری بار اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جب کہ حزب اختلاف کا  "انڈیا الائنس" بھی دوسری جماعتوں کو ساتھ ملا کر بھارتیہ جنتا پارٹی کو اقتدار سے نکالنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔

نریندر مودی اگر 2024 میں دوبارہ  وزیراعظم بنتے ہیں تو  وہ انڈیا کے بانی پرائم منسٹر  جواہر لال نہرو کے کے بعد مسلسل تیسری مرتبہ وزیر اعظم بننے والے دوسرے سیاستدان ہوں گے۔ پنڈت جواہر لال نہرو 1947 میں آزادی کے بعد پرائم منسٹر بنے تھے اور مسلسل تین ٹرمز تک اس عہدہ پر فائض رہے تھے۔ 

مزیدخبریں