ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سیکیورٹی فورسزاوردہشت گردوں کےدرمیان جھڑپ، سیکیورٹی فورسزکی جانب سے موثرجوابی کارروائی کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں مانسہرہ کے 30 سالہ لانس نائیک محمد صابر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیےسیکیورٹی فورسزکاسرچ آپریشن جاری ہے۔مسلح افواج دہشت گردی کےخاتمےکےلیے پرعزم ہیں، جوانوں کی قربانیاں ہمارےعزم کومزیدتقویت دیتی ہیں۔