ویب ڈیسک: پاکستان کسٹمز کو شہر کے مختلف مقامات پر واقع گوداموں اور دکانوں میں سمگل شدہ سگریٹس کا ذخیرہ کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جس کے بعد ایف بی آر نے کارروائیوں کیلئے ٹیمز تشکیل دینے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے باقاعدہ مختلف شہروں میں سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون بھی شروع کر دیا۔
لاہور اور دیگر شہروں میں اسمگلڈ سیگریٹ کے خفیہ گوداموں اور دکانوں کی نشان دہی ہونے پر چھاپہ مار کاروائی کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ گزشتہ صرف دو دنوں میں شہروں کے مختلف مقامات پر چھاپے مار کاروائیوں کے نتیحے میں غیر ملکی سگریٹس کی بڑی کھیپ کو پکڑا گیا ہے۔ حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ابتک ضبط کیے گئے سگریٹس کی تخمینہ مالیت 33.6 ملین روپے ہے اور خفیہ اطلاعات پر آئندہ چند دنوں میں مزید کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی