حالات سے تنگ شہری کی ٹرین نیچے لیٹ کر خودکشی

5 Jun, 2023 | 09:13 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: ہری پور کے تھانہ سرائے صالح کی حدود میں ریلوے لائن پر خطرناک حادثہ، حادثہ کے نتیجے میں شہری سعید ولد فضل الہی جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ہری پور کی ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی، تھانہ سرائے صالح پولیس نے موقع پر پہنچ کر لعش قبضہ میں کر لی۔

عینی شاہدین کے مطابق جانبحق ہونے والے شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کی۔سعید ولد فضل الہی سرائے صالح کا رہائشی ہے، اس نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر خودکشی کی۔

ریسکیو 1122 ہری پور کی ٹیم نے نعش کو پوسٹ مارٹم  کے لئے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا۔عوام  کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

مزیدخبریں