عابد چودھری : شہر میں ڈاکو راج برقرار،دن دیہاڑے 5 ڈاکوؤں نے سیکیورٹی گارڈز کو یرغمال بنا کر 60 لاکھ لوٹ لئے،مزاحمت پر ڈاکوؤں کے تشدد سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا۔
برکی میں گرین سٹی کے قریب پانچ ڈاکوؤں نے ایم سی بی میں سیکیورٹی گارڈ منور اور سہیل سے اسلحہ چھین کر عملے کو یرغمال بنایا پھر لوٹ مار کی،ڈاکوؤں نے بینک میں موجود شہری عمران سے 41 لاکھ سمیت بینک سے 60 لاکھ لوٹ لئے اور مزاحمت پرڈاکوؤں کے تشدد سے سیکیورٹی گارڈ منور زخمی ہوگیا،ڈاکو فرار ہوتے سیکیورٹی گارڈز سے اسلحہ بھی لے گئے،واردات کی اطلاع پر ڈی آئی جی آپریشنز،ایس پی کینٹ سمیت پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔