افسوسناک خبر ! گھر سے باہر کھیلتےہوئے 3 بھائی نہر میں جاگرے

5 Jun, 2023 | 08:45 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: رحیم یارخان میں 3سگےبھائی گھرکےباہرکھیلتے ہوئےنہرمیں جاگرے۔

ذرائع کے مطابق رحیم یارخان کے علاقے فتح پورکمال میں کم سن تینوں بھائی 8سالہ ابوبکر،5سالہ عثمان اور3سالہ  محمدعلی گھرکےباہرنہرکنارےکھیل رہےتھے،  تینوں کھیل کھیل کےدوران مقامی نہرمیں گرگئے۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق 8سالہ ابوبکراور3سالہ محمدعثمان کی ڈیڈباڈی کونہرسےنکال لیاگیا، جبکہ 5سالہ محمدعثمان کی نہرمیں تلاش کاسلسلہ جاری ہے۔ بچوں کی ڈیڈباڈیز گھرمیں پہنچتےہی کہرام مچ گیا۔

مزیدخبریں