ایران کا سعودی عرب میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا اعلان

5 Jun, 2023 | 08:32 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: 7 سال کی بندش کے بعد ایران نے سعودی عرب میں اپنا سفارتخانہ کل دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا۔

ایران کل سعودی عرب میں اپنا سفارت خانہ کھولے گا، سفارت خانہ کھولنے کے حوالے سے کل چھ بجے ڈپلومیٹک کوارٹر میں تقریب منعقد ہوگی۔ ایرانی سفیر علی رضا عنایتی بھی شرکت کریں گے، اس کے علاوہ سعودی وزارت خارجہ کے حکام بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے مابین تعلقات کی بحالی کے تین ماہ بعد ایران سفارتخانہ کھول رہا ہے۔

مزیدخبریں