سب انسپکٹر ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر رینک پر نئی بھرتی و محکمانہ پروموشن کا عمل جاری

5 Jun, 2023 | 07:07 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر رینک پر نئی بھرتی و محکمانہ پروموشن کا عمل جاری کردیا گیا.

صوبہ بھر میں سب انسپکٹرز کی 1300 نئی اور انسپکٹر رینک پر پروموشن سے خالی ہونے والی351 سیٹوں پر نئے سب انسپکٹرز کی بھرتی و پروموشن کی جا رہی ہے۔سب انسپکٹرز کی مجموعی1651 سیٹوں کو 20 فیصد نئی بھرتیوں ، 20 فیصد پی کیڈٹس اور 60 فیصد محکمانہ پروموشنز سے مکمل کیا جائے گا ۔

مزیدخبریں