ایف آئی اے نےلاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران مسافر کو آف لوڈ کر دیا

5 Jun, 2023 | 07:01 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ذیشان علی نامی مسافر فلائٹ نمبر ER723 سے دبئی جا رہا تھا۔ دوران تلاشی ملزم کے سامان سے ماریشس کے 3 جعلی پاسپورٹ برآمد کر لئے گئے۔

ملزم نے آسٹریا کے ایجنٹ سے مذکورہ پاسپورٹس حاصل کئے تھے، ملزم نے پاسپورٹس کے عوض 35 لاکھ روپے ایجنٹ کو دینے تھے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے دبئی سے ماریشس جانا تھا، ملزم کا پاسپورٹ دیکھا گیا تو معلوم ہوا کہ ملزم کے ترکی اور رومانیہ کے ویزے بھی مسترد ہو چکے تھے۔ ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاھور منتقل کر دیا گیا۔

مزیدخبریں