ویب ڈیسک: سوشل میڈیا میں اس بات کے چرچے ہو رہے ہیں کہ شیخ رشید نے بھی چئیرمین پی ٹی آئی کا نام لینا چھوڑدیا ہے تاہم وہ عثمان بزدار کے خلاف اپنا بغض ظاہر کرنے سے باز نہ رہے ۔
نامعلوم مقام پر چھپے ہوئے شیخ رشید سوشل میڈیا پر بدستورسرگرم ہیں اور پی ٹی آئی سے محبت بھی جتلا رہے ہیں لیکن اپنی آج کی ٹویٹ میں شیخ رشید نہ صرف چئیرمین پی ٹی آئی کا نام لینے سے گریزاں نظر آئے بلکہ ایک دن پہلے تحریک انصاف چھوڑ دینے والے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف خوب زہر بھی اگلا۔
اپنے ایک ٹویٹ میں شیخ رشید نے لکھا بزداربزدلوں کاامام نکلاقاسم کےابونے ہمیشہ اُس کےلیے بڑاسٹینڈلیالیکن وہ بس سٹینڈ نکلاایمانداری سےجیتنےوالےکوعزت ملتی ہےجھرلوسےجیتنےوالےعوام کےمُرلوکانشانہ بنیں گےآئی ٹی سیکٹرپر چند روزه بندش سےاربوں روپےکانقصان ہوادوستوں سےمالیاتی مددکی چھٹی IMFسےکٹی یہ بجٹ خاک پیش کریں گے.
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا توڑپھوڑمیں قاسم کےابوکوچھوڑنےوالےمنحرف ممبران کےنئے سیاسی جوڑتوڑسےکوئی فرق نہیں پڑےگاPDMدھاندلی کےالیکشن بھی کرالےاُنکی ضمانتیں ضبط ہوں گی زیاده ملبہ ن لیگ پےگرےگاpppجس داؤپربیٹھی ہےوہ بھی رسواہوگی اگرکراچی کےمیئرکی سیٹ پرریگ مال استعمال ہو گاتو قومی الیکشن میں ریتی استعمال ہوگی۔
شیخ رشید نے ایک ٹویٹ میں یہ بھی بتایا کہ پولیس نے ان کی گرفتاری کے لئے ان کے گالف سٹی اسلام آباد میں واقع ایک گھر پر گزشتہ رات چھاپہ مارا ، اس مرتبہ ملازم پر تشدد نہیں کیا۔ اس ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ سارا ملک 9 مئی کے واقعہ کی مذمت کرتا ہے، یہ ہماری اور پاکستان کی فوج ہے۔ بے گناہوں کو رہا کیا جائے اور گناہ گاروں کو سزا دی جائے۔