وہ جلاتےجائیں گےہم بناتےجائیں گے،خرم دستگیر

5 Jun, 2023 | 06:54 PM

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ جلانے والوں کو پیغام دیتے ہیں بنانے والے زندہ ہیں، وہ جلاتے جائیں گے ہم بناتے جائیں گے۔ 

فیصل آباد میں گرڈ اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھنےکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خرم دستگیر خان نے کہا کہ 9 مئی کو شر پسندوں نے جناح ہاؤس، ریڈیو پاکستان اور میٹرو اسٹیشن کو آگ لگائی۔ انہوں نے کہا کہ شر پسندوں نے شہدا کی یادگاروں کی بھی بے حرمتی کی۔ہ پشاور میں 10 مئی کو 150 زندہ جانوروں کو آگ میں جھونک دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جلانے والے لوگ منصوبوں پر جعلی تختیاں بھی لگاتے رہےہیں۔ ان میں ایسی کوئی صلاحیت نہیں کہ وہ ایسے منصوبے لگا سکیں۔ ان کے دور میں مجرمانہ غفلت سے ترقیاتی منصوبوں کو روکا گیا۔

خرم دستگیر نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے گزشتہ دور میں لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی جیسی لعنت کو ختم کیا۔

قبل ازیں وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے 500/132 کے وی گرڈ سٹیشن علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد کا سنگ بنیاد رکھا، تقریب میں ایم ڈی این ٹی ڈی سی اور مقامی سیاسی رہنما بھی موجود تھے۔

22 ایکڑ رقبے پر تعمیر ہونے والے این ٹی ڈی سی کے اس منصوبے پر 20.7 ارب کی لاگت آئے گی، سی پیک کے دو اہم منصوبوں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی اور ایم 3 انڈسٹریل سٹی کو مسلسل اور بہتر وولٹیج پروفائل کی فراہمی یقینی بنائی جائےگی، یہ منصوبہ 600 میگاواٹ کی لوڈ ڈیمانڈ کو بھی پورا کرے گا۔ 

 سپیشل اکنامک زون میں یہ منصوبہ صنعتوں کو تقویت دینے میں اہم کردار ادا کرے گا جس سے ریجن میں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے,اس منصوبے کی تکمیل میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی مالی معاونت نے اہم کردار ادا کیا۔

مزیدخبریں