شہر کے درجنوں یوٹیلٹی سٹورز پر سستا آٹا دستیاب ہی نہیں

5 Jun, 2023 | 06:42 PM

Imran Fayyaz

(شہزاد خان ابدالی)شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا طوفان ،یوٹیلٹی سٹورز پر بدستور آٹا ناپید ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 10 سے 20 روپے کا اضافہ ہوگیا ۔
 شہر کے درجنوں یوٹیلٹی سٹورز پر سستا آٹا دستیاب ہی نہیں، غریب طبقے کو سستے آٹے کی شکل دیکھے بھی 3 ہفتے گزر گئے ،مختلف کچی آبادیوں اور کالونیوں میں واقع یوٹیلٹی سٹورز پر 3 ہفتوں سے آٹے کی سپلائی نہیں پہنچ سکی جبکہ دوسری جانب شہر کی اوپن مارکیٹ میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

مختلف کمپنیوں کے واشنگ پاؤڈر،چاول،فلور کلینئر کی قیمتوں میں 10 سے 20 روپے اضافہ ہوگیا۔ ڈیٹول کی قیمتوں میں بھی 10 روپے اضافہ کردیا گیا ۔
 

مزیدخبریں