قیصر کھوکر : کسانوں کو اعلیٰ معیار کی زرعی ادویات کی کنٹرول ریٹ پر فراہمی کیلئے تحصیل سطح پرسہولت سینٹرز قائم کرنیکا فیصلہ ،چیف سیکرٹری نے کسانوں کو معیاری زرعی ادویات اور اجناس کی بروقت فراہمی کی ہدایت کردی ۔
چیف سیکرٹری کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس میں فیصلہ کیاگیاہے کہ کاشتکاروں کی سہولت کیلئےسہولت سینٹرز پر معروف پیسٹی سائیڈ کمپنیز کے کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گے۔ اجلاس میں جعلی زرعی ادویات کیخلاف جاری کریک ڈاؤن، کھادوں کی دستیابی اور کپاس کی کاشت کے اہداف کا بھی جائزہ لیا گیا۔
زرعی ادویات کے معیار کی جانچ کیلئے بڑے پیمانے پر سیمپل ٹیسٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیاہے۔چیف سیکرٹری نے کہا خریف کی فصل کیلئے یوریا سمیت تمام کھادوں کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائیگی۔ سیکرٹری زراعت نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دیتےہوئے بتایا کپاس کی کاشت کا 90فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔سیمپل ٹیسٹنگ کی رپورٹ کی فراہمی کیلئے 48گھنٹے کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔