(ویب ڈیسک)بھارتی اداکار شاہد کپور نے بتایا ہے کہ فی الحال ان کا ہالی ووڈ میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔
ایک انٹرویو میں شاہد کپور کا کہنا تھا کہ یہ بڑا قدم اٹھانے کیلئے آپ کو اس بات کا ادراک ہونا بہت ضروری ہے کیا آپ اس کیلئے تیار بھی ہیں یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ کو واقعتاً اپنے اندر سے ایسی تحریک ملنی چاہیے کہ پھر آپ کیلئے زبان کوئی رکاوٹ ہی نہ بنے۔
شاہد کا کہنا تھا کہ ’زبان‘ واقعی ایک بڑا معاملہ ہے، کچھ لوگ ایک زبان سے دوسری زبان میں کام کرنے پر گرفت رکھتے ہیں لیکن کچھ ایسا نہیں کر پاتے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کرنا آسان نہیں، اگر مجھے موقع ملا تو میں کہیں بھی چلا جاؤں گا، لیکن کام دلچسپ ہونا چاہیے، میں نے ابھی او ٹی ٹی پراجیکٹ کیا ہے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔