عابد چودھری : پانچ لاکھ روپے اور زیورات کے لالچ میں نواسے نے اپنی سگی نانی کو قتل کر دیا۔ملزم نے نانی کو قتل کرنے کے بعد ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔ پولیس نے گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی.
پولیس کے مطابق والٹن قادری کالونی کے رہائشی غلام عباس نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں لوٹ مار کرکےاپنی نانی کو گلہ دباکر مار دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ گھر میں اکیلی تھی،اہلخانہ اوکاڑہ گئے ہوئے تھے،ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔ملزم کے 2ساتھی گھر سے 5لاکھ،طلائی زیورات لیکر فرارہو گئے۔اہل محلہ نے 15 پر کال کرکے ڈولفن کو مطلع کیا۔ ڈولفن ٹیم نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ فیکٹری ایریا کے حوالے کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کےلئے مردہ خانے منتقل کر کے مفرور ملزموں کی تلاش جاری ہے۔
افسوس ناک خبر، نواسے نے اپنی سگی نانی کو قتل کر دیا
5 Jun, 2023 | 06:19 PM