ن لیگ تو نہیں ٹوٹی لیکن اس کی جماعت کی کرچیاں بھی نہیں مل رہیں، مریم نواز

5 Jun, 2023 | 06:01 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک:  چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ن لیگ تو نہیں ٹوٹی لیکن اس کی جماعت کی کرچیاں بھی نہیں مل رہیں، وہ جماعت جہاں سے آئی تھی وہیں واپس چلی گئی۔

 چیف آرگنائزر مریم نواز نے آزاد کشمیر باغ میں ن لیگ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یادگار شہدا جلانے والوں کا احترام نہیں کریں گے، جنگی جہاز جلانے والا ہم میں سے ہوسکتاہے؟ یادگار شہدا جلانے والا پاکستانی نہیں ہوسکتا۔ بنکر میں چھپ کر بیٹھنے والے کو قوم معاف نہیں کرے گی۔ وہ شخص ٹرمپ کے پہلو میں بیٹھ کر کشمیر کا سودا کرکے آیا۔

مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے سانحہ 9مئی کا ذمہ دار چیئرمین پی ٹی آئی کو قرار دیا، آپ کو عبرت کا نشان بنائیں گے،  دوسروں کو رلانے کا کہنے والا آج دن رات روتا ہے، جو کہتاتھا میں اکیلا کافی ہوں وہ آج اکیلا بیٹھا رو رہا ہے۔ نوازشریف نے بدترین وقت دیکھا لیکن پاکستان پر آنچ نہیں آنے دی۔ 

مزیدخبریں