لاہور ؛ پنجاب سوسائٹی میں فائرنگ،5افرادزخمی

5 Jun, 2023 | 05:55 PM

ویب ڈیسک: لاہور میں فیکٹری ایریا  تھانہ کے علاقہ پنجاب سوسائٹی میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کے باعث چار افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے پنجاب سوسائٹی میں 2 گروپوں میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ ہوگئی۔فائرنگ کے باعث چار افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کی مدعیت میں نامزد ملزم عمر نیازی، علی باجوہ، سلمان اور 5 نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ 

مزیدخبریں