موبائل فونز مزید مہنگے ہونے کا امکان

5 Jun, 2023 | 05:54 PM

ویب ڈیسک :آئندہ مالی سال 24-2023ء کے بجٹ میں امپورٹڈ لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز زیرِ غور ہے,مہنگے امپورٹڈ موبائل فونز مزید گے ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ بجٹ میں 100 ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل پر ڈیوٹی بڑھنے کا امکان ہے، امپورٹڈ انرجی سیور بلب ، فانوس اور ایل ای ڈیز بھی مہنگی ہوں گی۔درآمدی لگژری آئٹمز پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا، بالوں کیلئے امپورٹڈ کلرز، ڈائپرز اور پالتو جانوروں کی امپورٹڈ خوراک پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد رہے گا۔امپورٹڈ ٹائلز، سینٹری کے سامان پر سیلز کی شرح 25 فیصد برقرار رہے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کے درآمدی میک اپ، بیگز، جوتے اور جیولری پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد عائد ہوگا، مردوں کے درآمدی کپڑے اور جوتے سمیت درآمدی اشیاء پر بھی 25 فیصد سیلز ٹیکس لگے گا۔کھانے پینے کی اشیاء چاکلیٹ، ،ؤ سگریٹس ، سگارز اور ای سگریٹس  اور درآمدی ٹافیوں پر بھی 25 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ وفاقی بجٹ 9 جون بروز جمعہ کو پیش ہوگا۔

مزیدخبریں