ویب ڈیسک: معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہناہے کہ 9مئی کو تمام کارروائی منصوبہ بندی سے کی گئی،9مئی کو جلاؤ گھیراؤ کیلئے لیڈران کو اہداف دیئے گئے۔
اسلام آباد میں عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یاسمین راشد کا کیس غیرقانونی طورپر ڈسچارج کیا گیا۔ عدالت کی طرف سے یاسمین راشد کو ریلیف دیا گیا، یہ کہنا ہے غلط ہے کہ یاسمین راشد کا نام ایف آئی آر میں شامل نہیں تھا۔ جناح ہاؤس پر حملے کی ویڈیو میں یاسمین راشد نظر آرہی ہیں۔9مئی کو سیاہ ترین دن کےطورپر یاد رکھا جائے گا، شرپسندوں نے شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی۔
انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی کو اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی پشت پناہی حاصل رہی ہے۔