ویب ڈیسک: وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سنیٹر شیری رحمان کا کہنا ہےکہ پلاسٹک پولوشن کو ہم نظر انداز کر رہے ہیں جو کہ خطرناک ہےیہ ممکن ہے کہ پلاسٹک پر پابندی لگائی جائے گی۔
ماحولیات کے عالمی دن کی مناسبت سے اسلام آباد میں (بیٹ پلاسٹک پولیوشن) کے عنوان سے تقریب منعقد کی گئی۔ وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک پولوشن ماحولیاتی نظام کے لیے انتہائی خطر ناک ہےیہ ہماری زمہ داری ہے کہ ہم اپنی آنکھیں کھولیں۔
انہوں نے کہا کہ بیٹ پلاسٹک پولوشن کا مقصد پلاسٹک کی آلودگی کے حوالے سے آگاہی پھیلانا ہےپلاسٹک کی آلودگی اور اثرات سے نمٹنے کیلئے میں نے سیون آرز کا ایک جامع روڈ میپ پیش کیا ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ پلاسٹک کی آلودگی کے اثرات نہ صرف ہمارے ماحول کو بلکہ تمام جانداروں کی صحت کو بھی متاثر کر رہے ہیں پلاسٹک بوتلیں پلاسٹک بیگز کا استعمال ہمیں ختم کرنا ہوگا۔