سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی

5 Jun, 2023 | 05:06 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)  سونے کی قیمت میں مزید کمی، فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوگئی ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 30 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔

دس گرام سونا بھی 857 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 97 ہزار 531 روپے کا ہو گیا ہے۔بین الاقوامی منڈی میں سونا 8 ڈالر کمی کے بعد 1940 روپے فی اونس ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں