ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے رانا نذیر نے بھی عمران خان سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔
سابق ایم این اے رانا نذیر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مستقبل کا لائحہ عمل بھی مشاورت سے طے کریں گے،9 مئی کو جوواقعات ہوئےشہداء کے سامنے شرمندہ ہیں،پارٹی سے علیحدگی کا فیصلہ ساتھیوں کی مشاورت کے بعدکیا ،پاکستان دےدیں گےعمران نہیں دیں گےمیں اس سو چ کےخلاف ہوں، 9 مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی ملوث ہے، جب پی ٹی آئی میں شامل ہواتھا تو اپنے حلقے کے لوگوں سے مشاورت نہیں کی تھی۔
رانا نذیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کلمہ کی بنیاد پر بنا ہے اورتاقیامت قائم رہے گا، شہداء اور غازیوں کی وجہ سے پاکستان موجود ہے،پاکستان میں فیملی سیاست ہے،جس کو خدا حافظ کہتے ہیں ان کے خلاف کچھ نہیں کہتے۔
دوسری جانب ساہیوال سے پی ٹی آئی رہنما نوریز شکور نے بھی پارٹی کو الوداع کہہ دیا،انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو جو ہوا انتہائی افسوسناک ہے۔