سلاد کے فوائد

5 Jun, 2023 | 04:50 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)سبزیوں اور پھلوں سے تیارکردہ سلاد میں پروٹین، وٹامنزکی مختلف اقسام مثلاً اے، سی اور کے‘ فولیٹ اور پوٹاشیم کے علاوہ فائبرز (ریشوں) کی وافرمقدارہوتی ہے۔

سلاد  کچی سبزیوں پرمشتمل ہونے کے باعث اس کےغذائی اجزاء اصلی حالت میں برقرا رہتے ہیں جوصحت کے لئے زیادہ مفید ہیں۔ یہ مختلف چیزوں سے بنایا جا سکتا ہے لیکن عموماً گاجر، کھیرے، مولی، ٹماٹر اورسلاد کے پتوں پرمشتمل ہوتا ہے۔ اس میں اپنی پسند کے پھل بھی شامل کئے جاسکتے ہیں۔ اسے کھانوں کے درمیانی وقفے میں بھوک مٹانے کے علاوہ ناشتے میں بھی لیا جاسکتا ہے۔

سلاد میں موجود فلورین جراثیم کوختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے اپنی غذا میں مستقلاً شامل رکھنے والے افراد متعدی امراض کا کم شکارہوتے ہیں۔ یہ ہڈیوں اوردانتوں کو مضبوط کرنے میں بھی مفید ہے۔

سلاد میں سبزپتوں والی سبزیوں کی موجودگی کے باعث کلوروفل پایا جاتا ہے جسےآسان الفاظ میں ’پودوں کا خون‘ بھی کہہ سکتے ہیں۔ سلاد خون سے زہریلے مادوں اور ان کے باعث پیدا ہونے والی بو کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔

قبض کا ایک بڑا سبب غذا میں پروسیسڈ خوراک کا زیادہ استعمال ہے۔ اس کا ایک حل اپنی غذا میں زرد سبزیاں اور پھل مثلاً پیٹھا‘ میٹھا، مالٹا اورچکوترا وغیرہ شامل کرناہے۔ یہ قبض کشا خصوصیت رکھتے ہیں۔ سلاد میں موجود ریشے خون میں کولیسٹرول کی سطح کو بھی معمول پررکھتے ہیں۔ ریشوں کی وجہ سے سلاد ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بھی مفید ہے۔

٭سلاد کا ایک اہم جزوکھیرا خون کے درجہ حرارت کومعمول پر رکھتا اورجوڑوں کی لچک کو برقرار رکھتا ہے۔

٭سلاد سے پیٹ بھرجاتا ہے لیکن کیلوریززیادہ تعداد میں نہیں ملتیں۔ اس لئے یہ بے وقت کی بھوک مٹانے کا اچھا ذریعہ ہے۔ بہتریہ ہے کہ اسے کھانے سے پہلے کھایا جائے۔

طبی تحقیقات سے یہ حقیقت سامنے آچکی ہے کہ گوشت خوری‘ مرغن غذائیں اور تلی ہوئی چیزیں صحت کیلئے نقصان دہ ہیں۔ 

 سلاد کا استعمال کرنے کیلئے ضروری ہے کہ موسم کے مطابق پیاز‘ ہرادھنیا‘ پودینہ‘ ٹماٹر‘ مولی‘ ککری‘ کھیرا‘ امرود‘ گاجر‘ چقندر‘ ادرک‘ بندگوبھی وغیرہ اچھی طرح دھونے کے بعد باریک کاٹ کر پلیٹ میں سجایا جائے اس پر لیموں‘ کالی مرچ وغیرہ چھڑک کر کھانے کے ساتھ استعمال کیا جائے۔

 کھانے میں لیموں کا استعمال  کھانے کو زود ہضم بھی بناتا ہے۔ ترشی کے باوجود اس کی ترشی دیگر ترش چیزوں کی طرح نقصان دہ نہیں ہے۔ لیموں میں موجود حیاتین آپ کی قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔ کھانے سے پہلے لیموں اور ادرک کا استعمال آپ کی بھوک کھولتا ہے۔ ماہرین کی رائے میں لیموں کا استعمال پیٹ کے امراض دور کرنے تھکاوٹ رفع کرنے‘ پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کیلئے مفید ہے اور ان کے علاوہ لیموں قبض کشا ہے۔ امراض چشم‘ منہ میں بدبو‘ مسوڑھوں سے خون نکلنا‘ جوڑوں کے امراض وغیرہ میں لیموں مفید ہے۔ کچی پیاز پر لیموں نچوڑ کر آپ پیاز کی بو ختم کرسکتے ہیں۔ 

مزیدخبریں