نئے بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

5 Jun, 2023 | 04:05 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  آئندہ مالی سال کیلئے نگران حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں20 سے 30 فیصد اضافہ کرنے کی سفارش کی ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری نگران کا بینہ ہی دے گی۔ 

محکمہ خزانہ نے آئندہ مالی سال کے لئے مجموعی طور پر 3300 بلین روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم نگران حکومت صرف چار ماہ کا بجٹ پیش کرے گی۔ نگران حکومت کل بجٹ کا ایک چوتھائی منظور کرے گی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ کا منظورکردہ بجٹ عام انتخابات کے بعد قائم ہونے والی پنجاب اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔ نگران حکومت کے تمام اخراجات بھی پنجاب اسمبلی سے منظور کرانے جائیں گے۔

مزیدخبریں