سٹی 42 : اوگرا کے اعلان کے باوجود مہنگائی مافیا ایل پی جی کی قیمتیں کم کرنے کیلئے تیار نہیں،شہر لاہور میں ایل پی جی بدستور 230 روپے فی کلوگرام فروخت کی جارہی ہے۔
اوگرا نے ماہ جون کیلئے ایل پی جی کی قیمت 37 روپے کم کرکے 197 روپے مقرر کی مگرشہر لاہور سمیت ملک بھر میں ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت کا سلسلہ جاری ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ اوگرا قیمتیں بڑھائے تو مافیا فوری عملدرآمد کرتا ہے کم کرنے پر نرخ کم نہیں ہوتے ،شہریوں نے ڈی سی لاہور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔