آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 کے فائنل کیلئے حریف ٹیموں کی کٹس کی رونمائی کر دی گئی

5 Jun, 2023 | 03:33 PM

احمد رضا: آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 کے فائنل کے لیے آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کی نئی کٹیں پبلک کے سامنے پیش کر دی گئیں۔

 طویل کرکٹ کے سب سے بڑے فائنل کا میدان اوول لندن کے کرکٹ گراؤنڈ میں 7 جون کو لگے گا۔ ٹیسٹ چیمپئن فائنل کا مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔ 

دونوں ٹیموں کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ نئی کٹس کو بھی میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔ آسٹریلین اور انڈین کھلاڑی نئی کٹ میں زیادہ پرجوش نظر آئے۔ نئی کٹ میں بھارت اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کی تصوایر اور وڈیوز  رونمائی کے فوراً بعد ہی سوشل میڈیا میں وائرل ہو گئی ہیں اور مداح ان پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں