ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئل ٹینکر  کل سےکشمیراور گلگت بلتستان کےلئےسپلائی بند کردیں گے

Oil Tankers Association announces to stop supply for Gilgit Baltistan from tomorrow, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


 ویب ڈیسک:آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے راستے کی بندش کے باعث گلگت بلتستان ، جموں و کشمیر کو کل سے سپلائی بند کرنے کااعلان کر دیا۔

تفصیلات کے  مطابق اسلام آباد سے کہوٹہ جانے والے راستے کی گزشتہ 3 روز سے بندش کے باعث آئل ٹینکر کنٹریکٹرایسوسی ایشن نے کل سے سپلائی بند کرنے کااعلان کردیا۔

آئل ٹینکرایسوسی ایشن کاکہناہے کہ گلگت بلتستان ، جموں و کشمیر اور ہوائی اڈوں کے لئے کی سپلائی بند رہے گی،روڈ کلیئرہونے تک سپلائی کو مکمل بند رکھا جائے گا۔

 آئل ٹینکرز کے مالکان کا کہنا ہے کہ  سہالہ روڈ کی بندش سے تیل کی آمدورفت میں خاصی مشکلات پیش آ رہی ہیں جس کے باعث آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کو جڑواں شہروں میں تیل کی سپلائی معطل کر نا پڑ گئی ہے۔

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کےاس فیصلے سے سیالکوٹ ڈپو سے سپلائی میں بھی خلل پڑا ہے جس سے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر متاثر ہو رہے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے بار بار ضلعی انتظامیہ سے سڑک کی تعمیر میں تیزی لانے کی درخواست کی  تاکہ اس سڑک کے زریعہ تیل کی سپلائی کے جاری مسائل دور ہو سکیں  تاہم ان کا کہنا ہےکہ ان کی درخواستوں سے کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

کشمیر اورر گلگت بلتستان کے لئے نقل و حمل کے راستے کی خراب حالت نے ان وسیع علاقوں میں تیل کی ہموار فراہمی کو یقینی بنانے میں چیلنجوں کو مزید بڑھا دیا ہے۔