کور کمانڈر ہاؤس حملے میں یاسمین راشد کا مرکزی کردار ہے، رانا تنویر حسین

5 Jun, 2023 | 03:06 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کو لیکر عدلیہ کے کردار پر تنقید کی۔

 اس حوالے سے ان کہنا تھا کہ پوری قوم اس وقت پریشان ہے کہ کیسے عدلیہ سہولت کاروں اور 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کیلئے آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ کل کی آئی جی پنجاب کی پریس کانفرنس سے واضح ثبوت ملتے ہیں کہ یاسمین راشد کور کمانڈر ہاؤس حملے میں سو فیصد وہاں موجود تھیں اور اس حملے میں ان کا مرکزی کردار تھا، اسی طرح سارے ثبوت سامنے ہونے کے باوجود پرویز الہیٰ کا کیس بھی ختم کردیا گیا۔

 انہوں نے کہا کہ قوم یہ سب دیکھ رہی ہے اور اس کا نتیجہ کچھ اچھا نہیں نکلے گا۔

 بجٹ کے حوالے سے ایک سوال پر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ بجٹ پیش کرنے میں بہت سی مشکلات درپیش ہیں لیکن یہ بجٹ متوازن اور عوام دوست ہوگا۔

مزیدخبریں