برطانوی سکیورٹی ٹیم نے پاکستانی ائیرپورٹس پر سیکیورٹی کو تسلی بخش قرار دے دیا

5 Jun, 2023 | 01:39 PM

طیب سیف: برطانیہ سے آئی سیکیورٹی ٹیم نے پاکستانی ایئر پورٹس پر سیکیورٹی صورتحال کو تسلی بخش قرار دے دیا۔

 ڈی جی سکیورٹی ایوی ایشن کے مطابق برطانوی سکیورٹی ٹیم دنیا بھر میں مانی جاتی ہے، ہماری تینوں بڑے ائیرپورٹس کی سیکیورٹی پر ٹیم نے اطمینان کا اظہار کیا ہے، ہمارے سکینرز اور دیگر سسٹم کو سکیورٹی ٹیم نے چیک کیا تھا۔

 ڈی جی ایوی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے تمام سکینرز کو عالمی معیار کا پایا گیا ہے، دنیا بھر میں سکینرز بند بیگ میں سوائے “آئس” کے تمام چیزیں نظر آ جاتی ہیں۔

مزیدخبریں