پاکستانی فیشن ڈیزائنر اور سٹائل آئکون نکی نذیر 47 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
ویب ڈیسک: مایہ ناز پاکستانی فیشن ڈیزائنر اور سٹائل آئیکون عالیہ نذیر جو ننکی نذیر کے نام سے جانی جاتی تھیں دنیا فانی سے کوچ کر گئیں۔
عالیہ نذیر مشہور پاکستانی برانڈ نیکی نینا کی مالک تھیں، انہوں نے یہ برانڈ نبیلہ جنید (نینا) کے ساتھ مل کر بنایا تھا۔ اس برانڈ کو نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی خوب شہرت حاصل ہے۔
پاکستانی فیشن ڈیزائنر کے انتقال کی خبر پر پاکستان کے فیشن، ڈیزائن اور شوبز نس سے وابستہ لوگ اور نکی نذیر کے مداح صدمہ کی کیفیت میں ہیں۔
ان کی بے وقت دفات کی اطلاع سن کر معروف شوبز شخصیات نےسوشل میڈیا پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
عالیہ نذیر کے انتقال کی تصدیق ہونے کے بعد مقبول سوشل میڈیا سائٹ کے ایڈیٹروپبلیشر راحیل راؤ نے اپنے اپیغام میں مرحومہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’’ میں آج صبح اپنی پرانی دوست کے انتقال کی دل دہلا دینے والی خبر پر بیدار ہوا، نکی نہ صرف پرجوش اور مہربان تھی بلکہ ایک غیر معمولی دوست بھی تھی۔‘‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’’ہم نے جو یادیں ایک ساتھ شیئر کی ہیں وہ انمول ہیں، اور ان کی عدم موجودگی سے جو خلا باقی ہے اسے گہرائی سے محسوس کیا جائے گا، نکی، آپ کی موجودگی کو بہت یاد کیا جائے گا، اور آپ نے ہماری زندگیوں پر جو اثر ڈالا ہے اسے کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، ریسٹ ان پیس پیاری دوست.‘‘
عالیہ نذیر کے انتقال کی خبر سن کر بہت ساری شوبز شخصیات نے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا بھی کی۔ سجل علی، حدیقہ کیانی، ملیحہ رحمان اور سمی خان جیسی شخصیات نے بھی اظہارِ افسوس کیا۔
علاوہ ازیں فلم ڈائریکٹر و ماڈل اور میزبان فریحہ الطاف نے بھی اپنے سوشل میڈیا پیغام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ نکی کے انتقال کی خبر سن کر دل ٹوٹ گیا، اللہ مغفرت فرمائے، انکی فیملی کے بے پناہ محبت، یہ بہت بڑا صدمہ ہے‘‘۔