جمال الدین جمالی: ضلع قصور میں 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا معاملہ، انسداد دہشت گردی عدالت نے 8 ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کر لی، عدالت نے رہائی کیلئے ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
ملزمان نے وکلاء کی وساطت سے جیل سے ضمانت کی درخواست دائر کی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔ ملزمان کے وکلاء نے استدعا کی کہ ملزمان نے ضلع قصور میں 9 مئی کو احتجاج کیالیکن کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی، ملزمان نے املاک کو نقصان نہیں پہنچایا اس لئے ان کی غمانت منظور کی جائے۔
پتوکی تھانہ کے ملزمان ملک محبوب ٫اویس علی اور نوہد عالم کی ضمانت منظور ہوئی، ملزمان پتوکی قصور کے مقدمہ نمبر 733/23 میں نامزد ہیں، الہ آباد قصور کے مقدمہ نمبر 573/23 میں دو ملزمان منظور ہوئی، مقدمہ نمبر 573/23 کے ملزمان میں قدیر عالم اور نوید شامل ہیں، الہ آباد قصور کے مقدمہ نمبر 574/23 میں چار ملزمان کی ضمانت منظور ہوئی، مقدمہ نمبر 574/23 کے ملزمان میں عبد الحمید، عبد اللہ اور وقار شامل ہیں۔