2 نوجوانوں کی غیرقانونی حراست، عدالت نےسی سی پی او لاہور کو طلب کرلیا

5 Jun, 2023 | 12:43 PM

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے خاتون کے دو بیٹوں کی لٹن روڈ پولیس حراست سے بازیابی کے کیس میں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کو  آج دوپہر1 بجے طلب کرلیا۔

 جسٹس امجد رفیق نے سیدہ بتول کی درخواست پر سماعت کی۔اس موقع پر عدالت نے استفسار کی کہ غیرقانونی حراست میں رکھنے والے پولیس والوں کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔

 ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق سمیت دیگر پولیس افسران عدالت میں پیش ہوئے۔

سائل خاتون کے وکیل نے کہا کہ لٹن روڈ پولیس نے درخواستگزار کے بیٹوں کوغیرقانونی حراست میں رکھا ہے۔عدالت میں سی سی پی او کی جانب سے ایس پی اویس شفیق نے رپورٹ پیش کی، جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ لڑائی کے مقدمے میں دونوں کو پولیس نےحراست میں لیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ بروقت مقدمہ درج نہ کرنیوالے ذمہ داروں کیخلاف محکمانہ انکوائری کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

 اس حوالے سے عدالت نے ایس پی اویس سفیق کی رپورٹ پرعدم اطمینان کا اظہار کیا اور سی سی پی او کو 1 بجے پیش ہونیکا حکم دیا اور تب تک کیلئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

مزیدخبریں