پی ٹی آئی ایم پی اے کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

5 Jun, 2023 | 12:27 PM

Ansa Awais

کراچی سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ملک شہزاد اعوان کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کریں گے۔ ملک شہزاد اعوان بلدیہ ٹاؤن پی ایس 116 سے رکن صوبائی منتخب ہوئے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد اہم رہنما حالیہ دنوں میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

ان میں سے بعض رہنماؤں نے سیاست سے لاتعلقی و کنارہ کشی تک کا اعلان کر دیا ہے۔

مزیدخبریں