سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 جوان شہید

5 Jun, 2023 | 12:08 AM

Bilal Arshad

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور فوجی جوانون کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد وں کو جہنم واصل  کر دیا گیا ۔

  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے نائیک ظہیر عباس، لانس نائیک معراج الدین شہید ہو گئے، علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کےخاتمےکےلیے سیکیورٹی فورسزکاسرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا ، آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج دہشتگردی کےخاتمےکےلیے پرعزم ہیں،جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کومزیدتقویت دیتی ہیں۔ 

مزیدخبریں