(سعید احمد)چھٹی کے روز شہر میں برائلر مرغی کی قیمت میں معمولی کمی، تین روپے فی کلو کمی سے شہر میں چکن 400 روپے فی کلو فروخت ہوتا رہا۔
لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہوئی، 3روپے فی کلو کمی سے گوشت کی سرکاری قیمت 400 روپے کلو مقرر کی گئی، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 268روپے جبکہ پرچون ریٹ 276روپے فی کلو جاری۔فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 174 روپے فی درجن ریٹ برقرار جبکہ انڈوں کی پیٹی 5100 روپے میں فروخت ہوئی۔