کور کمیٹی اجلاس میں تحریک انصاف کا حتمی فیصلہ سامنےآگیا

5 Jun, 2022 | 06:01 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت ہونے والی تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کور کمیٹی میں مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ، 16 جون کے بعد مہنگائی مخالف تحریک کی تاریخ دی جائے گی، مہنگائی مکاؤ مارچ کے حوالے سے کور کمیٹی کے تمام اراکین نےاتفاق کیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان ہیلی کاپٹر پر پشاور سے اسلام آباد پہنچے تھے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان بھی ان کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے۔ جہاں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس بھی اسلام آباد میں بلایا گیاتھا۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں